بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

پیر 22 اکتوبر 2018 13:24

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں ..
وشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کالی آندھی کو اب ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہے۔ اس سے قبل کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 27 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :