اٹلی میں صنعتی جمود، معشیت تیسری سہ ماہی میں صرف 0.1 فیصد ترقی کر سکی

پیر 22 اکتوبر 2018 13:43

اٹلی میں صنعتی جمود، معشیت تیسری سہ ماہی میں صرف 0.1 فیصد ترقی کر سکی
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) اٹلی کی معشیت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں صرف 0.1 فیصد ترقی کی جس کی وجہ صنعتی پیداوار میں جمود آنا ہے۔

(جاری ہے)

بینک آف اٹلی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی ترقی کی رفتار 0.2 فیصد رہی جبکہ تیسری سہ ماہی میں معشیت نے صرف 0.1 فیصد ترقی کی جس کی بڑی وجہ صنعتی ترقی کی رفتار سست پڑنا ہے۔ اٹلی ملک میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے مالیاتی دبائو کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :