صوبائی وزیر بلدیات نے سوات چوک تا جیل چوک سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا

پیر 22 اکتوبر 2018 13:59

صوبائی وزیر بلدیات نے سوات چوک تا جیل چوک سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر بلدیات و تعمیرات اکبر ایوب خان اور پی ٹی آئی کے رہنما سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے سوات چوک تا جیل چوک سڑک کی تعمیر کے کام کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ پر دو کروڑ روپے لاگت آئے گی، 7 سال سے سنٹرل جیل کے ملحقہ محلہ جات اور مضافاتی علاقوں کے مکینوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا جس کے پورا ہونے پر مختلف آبادیوں کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے بھی خان برادران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ 7 سال قبل سنٹرل جیل کی سیکورٹی کے پیش نظر اس سڑک کو ہر طرح کی چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا، معقول متبادل راستہ نہ ہونے کے بعد ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو سخت سفری دشواری و تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ نئی سڑک کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جیسے پورا ہوتا دیکھ کر اہلیان علاقہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اکبرایوب خان اور یوسف ایوب خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :