خطرناک سمندری طوفان ولا کل میکسیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا

شدید بارشیں ، 340 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندیشہ

پیر 22 اکتوبر 2018 14:42

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) خطرناک سمندری طوفان ولا ’’کل ‘‘ منگل کو میکسیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ امریکا میں سمندری طوفان کی اطلاع دینے والے قومی مرکزکی جانب سے جاری کردہ انتباہ میں کہا ہے کہ ولا نامی خطرناک سمندری طوفان ویلا میکسیکو کے جنوبی ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خطرناک کیٹیگری فور میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے باعث شدید بارشیں ہونے اور 340 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس طوفون سے مالی اور جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ میکسیکو کے حکام نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ محفوط مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ سمندری طوفان گزشتہ جمعرات کو جنوبی ریاست اوکساکا سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :