چین جاسوسی آلات سے مزین گاڑیوں اور اس سے متعلقہ صنعتوں کے فروغ کے لیے پرعزم

پیر 22 اکتوبر 2018 19:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ جاسوسی کے آلات سے مزین گاڑیوں اور اس سے متعلقہ صنعتوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 2022 تک 100 ارب یوان (14.4 ارب ڈالر) تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جاسوسی آلات سے مزین گاڑیوں کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے موقع پر بیجنگ میونسپل کمیشن برائے اکانومی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چین ملک میں جاسوسی آلات سے مزین گاڑیوں بارے اختراعی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتا ہے، ان گاڑیوں کو 2022 میں ہونے والی سرمائی کھیلوں کے موقع پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

ان گاڑیوں کی جانچ کے لیے 50 ہزارایکڑقطعہ اراضی پر پائلٹ زون قائم اور 2 ہزار کلومیٹر سڑک مختص کی جائے گی۔شہر میں جاسوسی پر مبنی ٹریفک کے نظام کے قیام اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے کاوشوں میں تیزی لائی جائے گی۔اس سے ٹریفک کے نظام میں تحفظ، توانائی میں بچت، فضائی آلودگی کی شرح میں کمی اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت مختلف سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔