تنوشری دتہ نے راکھی ساونت پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، تمام دعوئوں کو مسترد کردیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:30

تنوشری دتہ نے راکھی ساونت پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، تمام ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے راکھی ساونت پر بھی جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ تنوشری دتہ نے اداکارہ پر ممبئی کی ایک عدالت میں اپنے وکلائ کے ذریعے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے راکھی ساونت کے دعووں کو مسترد کردیا۔تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر راکھی ساونت اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوجائے اور وہ معافی بھی نہ مانگیں تو انہیں جرمانے اور قید کی سزا سنائی جائے۔

تنوشری دتہ نے عدالت نے درخواست کی ہے کہ اگر راکھی ساونت ناکام ہوجائے تو انہیں جرمانے سمیت کم سے کم 2 سال جیل قید کی سزا سنائی جائے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ تنوشری دتہ کی جانب سے نانا پاٹٰیکر سمیت دیگر فلم پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں پر الزامات لگائے جانے کے بعد راکھی ساونت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تنوشری دتہ کو جھوٹا قرار دیا تھا۔راکھی ساونت نے رواں ماہ یکم اکتوبر کو پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ تنوشری دتہ جس دن کی بات کر رہی ہیں، اس دن وہ نشے میں تھیں۔

راکھی ساونت کے مطابق فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کے ایک آئٹم گانے میں پہلے تنوشری دتہ کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی۔اداکارہ کے مطابق گانے کی شوٹنگ کے دوران تنوشری دتہ نے فلم کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کے بعد فلم کی ٹیم نے انہیں آکر شوٹنگ میں حصہ لینے کو کہا۔۔

متعلقہ عنوان :