قومی والی بال ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ،مستقبل میں پاکستان ٹیم وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کرے گی،چوہدری یعقوب
اگلے سال اپریل میں والی بال لیگ کرائی جائے گی جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کرینگے، چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن
پیر 22 اکتوبر 2018 23:09
(جاری ہے)
ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں بھارت اور چائینہ کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔
امید ہے کہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان ٹیم وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کرلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پشاور میں ویمن نیشنل والی بال چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 10 ٹیمیں حصہ لینگی بعد ازاں آزاد کشمیر میں 2 سے 6 نومبر تک ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔ چوہدری یعقوب کا کہنا تھا کہ فیڈریشن جہاں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوششیں کر رہی ہے وہیں پر ٹیکنیکل آفیشلز جس میں کوچز، ریفریز اور اینالسٹ کی تربیت بھی کی جائے گی۔ والی بال کھیل کے فروغ کے لیے سکولز کی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی جس کے لیے اپنے کوچز مختلف شہروں کے سکوز میں بھجوایا جائے گا۔ پاکستان والی بال ٹیم نے جس محنت کے ساتھ یہاں تک مقام حاصل کیا ہے اب ہمیں اس سے آگے بڑھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں بین الاقوامی ایونٹس جیتن کی صلاحیت موجود ہے جس کا مظاہرہ حال ہی ہماری انڈر 18، انڈر 20 ٹیمیں کر چکی ہیں۔ ایشین کلب چیمپیئن شپ میں پاکستان کی چیمپیئن ٹیم واپڈا نے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔ حکومت کی سپورٹ اور پرائیویٹ سپانسر کی مدد سے پاکستان والی بال کو ترقی دینگے۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کھیلوں میں بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے امید ہے کہ اس کی سفارشات میں جو اقدامات کیے جائیں گے اس سے ہماری کھیلیں ترقی کی راہ پر چل نکلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ والی بال لیگ کا انعقاد ملک کے مختلف سنٹرز جس میں لاہور، سیالکوٹ، پشاور اور اسلام آباد میں کرائے جائیں گے۔ لیگ سے پاکستانی کھلاڑی کی مالی حالت بھی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ان کی صلایحتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.