انڈر 17 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ کل شروع ہوگا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:31

انڈر 17 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ کل  شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے انڈر 17 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ آج منگل کو عبدالستارایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں سندھ کے آٹھ کوالیفائنگ ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گی جن میں کراچی ساؤتھ ،کراچی سینٹرل ، حیدرآباد ،جامشورو ،دادو ،سکھر میرپور خاص،جیکب آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں یکم جنوری 2002ئ کے بعد کی پیدا ہونے والے کے کھلاڑی حصّہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :