امریکا روس اور چین پر دباؤ ڈالنے کے لئے اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 23 اکتوبر 2018 11:30

امریکا روس اور چین پر دباؤ ڈالنے کے لئے اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک روس اور چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر نے روس پر ایک بار پھر الزام لگایا کہ اس نے 1987ء میں کئے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور امریکا اس معاہدے سے نکل جائے گا۔

البتہ روس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا امریکا ہتھیار تیار کرتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

یہ ان تمام لوگوں کے لیے خطرہ ہے جنھیں آپ شامل کرنا چاہیں، بھلے وہ چین ہو اور اس میں روس بھی شامل ہو یا کوئی اور جو یہ کھیل کھیلنا چاہتا ہو۔ روس نے تو خود اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس میں وہاں مختلف ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ انھیں روس کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ اگر امریکا اس معاہدے سے نکلتا ہے تو یہ بہت نقصان دہ فیصلہ ہوگا۔ ساتھ ساتھ روسی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیو نے کہا کہ روس امریکا سے بات چیت کرنے کو تیار ہے تاکہ آئی این ایف معاہدے کے حوالے سے مشترکہ شکایات کو دور کیا جا سکے۔