تائیوان میں 6 درجے شدت کا زلزلہ

منگل 23 اکتوبر 2018 12:57

تائیوان میں 6 درجے شدت کا زلزلہ
تائپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) مغربی تائیوان میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے دارالحکومت تائپے لرز اٹھا۔

(جاری ہے)

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزساحلی شہر ہوالین سے 104 کلومیٹر کے فاصلے پر 34 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔تائیوان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق زلزلے سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرز اٹھیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :