یورپین سٹاک مارکیٹس میں تجارتی سرگرمیوں کا مندی سے آغاز

منگل 23 اکتوبر 2018 14:35

یورپین سٹاک مارکیٹس میں تجارتی سرگرمیوں کا مندی سے آغاز
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز مندی سے ہوا جس کی وجہ امریکا اور دیگر ملکوں کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی ہے۔

(جاری ہے)

لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 0.8 فیصد گر کر 6988.75 پوائنٹ پر آرہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1.4 فیصد کم ہوکر 11367.57 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 4991.91 پوائنٹ پر آرہا۔