سرگودہا، پولیس میں کا نسٹیبل کی بھرتی کیلئے شیڈول جاری

منگل 23 اکتوبر 2018 15:37

سرگودہا، پولیس میں کا نسٹیبل کی بھرتی کیلئے شیڈول جاری
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) کا نسٹیبل کی بھرتی کے لیے پولیس لائن سرگودھا میںامیدواروں کی قد ،چھاتی کی پیمائش اور دوڑ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کے لئے قد چھاتی کی پیمائش کا مرحلہ 30 اور 31 اکتوبر کو جبکہ دوڑ یکم نومبر تا2 نومبر تک جاری رہے گا، معیار پر پورا اترنے والے امیدواران تحریری امتحان میں شامل ہونگے ، تمام امیدواران مقررہ تاریخ کو اپنے اصل کاغذات کے ہمراہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودہا میں بوقت 8بجے دن پہنچنے کے ذمہ دارہونگے ۔

متعلقہ عنوان :