فرانس میں نقاب پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،ْاقوام متحدہ

منگل 23 اکتوبر 2018 22:16

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے فرانس میں نقاب پر پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔2012 میں اقوام متحدہ نے اپنے تاریخی فیصلے مکمل حجاب کی حمایت کرتے ہوئے فرانس کو حکم دیا تھا کہ وہ نقاب کرنے کے جرم سزا پانے والی خواتین کا ازالہ کرے۔کمیٹی کے بیان کے مطابق فرانس 2012 میں نقاب پر لگائی گئی پابندی کے کیس کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد اسے اس حوالے سے کی گئی قانون سازی پر دوبارہ غور کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مختلف ملکوں کی جانب سے سول و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی پاسداری کے آزاد ماہرین پر مشتمل پینل کا کہنا ہے کہ فرانس کے پاس اس معاملے پر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جواب دینے کیلئے 180 دن تھے۔کمیٹی کے مطابق فرانس اس بات پر اسے قائل کرنے میں ناکام رہا کہ نقاب پر پابندی سیکیورٹی اور معاشرتی وجوہات کی وجہ سے ضروری ہے۔کمیٹی کے مطابق اس پابندی کے ذریعے خواتین کو گھروں تک محدود کرنے اور انہیں عوامی مقامات پر جانے سے روکنے سے خواتین کو تحفظ فراہم ہونے کے بجائے ان پر مختلف اثرات ہو سکتے ہیں۔کمیٹی کے سربراہ یووال شانے کا کہنا ہے کہ وہ اور پینل کے 18 ارکان اس پابندی کو جبر سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :