بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ، نواب اسلم رئیسانی اور نواب ثناء اللہ زہری کے نام زیر غور

منگل 30 اکتوبر 2018 22:26

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ، نواب اسلم رئیسانی اور نواب ثناء ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2018ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے نواب اسلم رئیسانی اور نواب ثناء اللہ زہری کے نام زیر غور ہیں آئندہ چند دنوں میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس ایم پی اے ہاسٹل میں ہوگا ذرائع کے مطابق حلقہ پی بی 35 سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی کی حلف اٹھانے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے دو ناموں پر غور کرنا شروع کر دیا جن میں نواب اسلم رئیسانی اور نواب ثناء اللہ زہری کے نام زیر غور ہیں گزشتہ رو ز وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے بھی اپوزیشن جماعتوں سے درخواست کی کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر کے نام پر اتفاق کیا جائے اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے سے اپوزیشن کو بھی فائدہ ہو گا اور اس کے بعد مختلف کمیٹیوں کے بننے میں بھی آسانی ہو گی متحدہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے اہم اجلاس ایم پی اے ہاسٹل میں بلائیں گے جس میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا بلوچستان نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے علاوہ مسلم لیگ(ن)، پشتونخواملی عوامی پارٹی بھی اپوزیشن کا حصہ ہے ۔