25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی

بدھ 31 اکتوبر 2018 18:04

25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
فیصل آباد۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل یکم نومبر جمعرات کو منعقد ہوگی، جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی، سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں، انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 27ویں قرعہ اندازی ہے، انہوں نے کہا کہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چنائو کیاجائیگا، اس ضمن میں ایک تقریب آج صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگی۔