سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 2 نومبر 2018 16:20

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں عدالت کی طرف سے 17 لوگوں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے ۔ جو راستوں کی بندش کے باعث عدالت نہیں پہنچ سکے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع سے اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اس حوالے سے وزارت دفاع نے اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا رکھی ہے ۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں سات سال قبل مقدمے سے بری کئے جانے کے باوجود بار بار عدالت بلایا جا رہا ہے ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپ کو نہیں ایف آئی اے کو ہدایات دی تھیں جاوید ہاشمی نے بولا میں عدالت کے خوف کی وجہ سے ہ ہر دفعہ عدالت حاضر ہو جاتا ہوں ۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر جاوید ہاشمی کے خلاف کیس نہیں بنتا تو کیس ختم کر دیں ۔ مقدمے کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔۔