فیصل رضا عابدی ملک کے سب سے بڑے اور معتبر ایوان کا حصہ رہے ہیں، سید مصطفیٰ کمال

انکے نظریات سے اختلاف رکھا جا سکتا ہے لیکن حب الوطنی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں کیا جا سکتا چیئرمین پی ایس پی

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:06

فیصل رضا عابدی ملک کے سب سے بڑے اور معتبر ایوان کا حصہ رہے ہیں، سید مصطفیٰ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی ملک کے سب سے بڑے اور معتبر ایوان کا حصہ رہے ہیں، انکے نظریات سے اختلاف رکھا جا سکتا ہے لیکن انکی حب الوطنی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

سید مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصل رضا عابدی کے کیس پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں چند عناصر کی جانب سے سپریم کورٹ اور مقتدر حلقوں کے لیے نسبتاً زیادہ سخت زبان استعمال کی گئی ہے لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

جس سے عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ فیصل رضا عابدی کے کیس میں انصاف کے تقاضے مکمل نہیں ہوئے، قانون کا اطلاق سب پر بلا تفریق ہوتا ہے یا تو سب کو سزا دی جانی چاہیے یا پھر فیصل رضا عابدی کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک موقع دیا جانا چاہیے۔#