چترال، ششی کوہ میں برفانی تودہ تلے چاروں لاپتہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

اتوار 4 نومبر 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2018ء) چترال، دروش کے علاقے ششی کوہ میں برفانی تودہ تلے چاروں لاپتہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،ریسکیو1122 کے اہلکار 3 گھنٹے پیدل چل کر 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع جائے حادثہ پر پہنچے، لاپتہ افراد 3فٹ کی برف جو تقریباً 2کلومیٹر کے احاطے پر مشتمل تھی میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے مطابق برفانی تودہ وادی شیشی کوہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقے گورین گول میں گرا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے چاروں افراد بالائی چراگاہ سے مویشیوں کو لانے جارہے تھے کہ تودے کی زد میں آگئے۔ گورین گول شیشی کوہ میں برفانی تودہ کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے چار افراد میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کے نام،مومن اور امیرزادہ پسران خائستہ خان ساکنان شاہی نور شیشی کوہ۔سعد ملوک ولد بہادر اور عثمان ولد گل محمد ساکنان کاوتی ارندو ہیں۔

متعلقہ عنوان :