لاہور پولیس نے پر تشدد احتجاج میں ملوث 52 افراد کو گرفتار کر لیا

پیر 5 نومبر 2018 18:13

لاہور پولیس نے پر تشدد احتجاج میں ملوث 52 افراد کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) گزشتہ دنوں لاہور سمیت ملک بھر میں ہونیوالے پر تشدد احتجاج میں ملوث افراد کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور پولیس نے ان پر تشدد احتجاج میں ملوث 52 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 10 افراد نے مختلف عدالتوں سے اپنی عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق پر تشدد احتجاج میں ملوث لوگوں کی شناخت لاہور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کو فوٹیج سمیت گرفتار ملزمان سے کی جانے والی پوچھ گچھ کے ذریعے عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ان ذرائع سے فسادات میں ملوث افراد کی شناخت کا عملی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران دھرنے کی آڑ میں شر پسند افراد نے پر تشدد کارروائیاں کیں۔