سینیٹر رحمان ملک کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات

سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 5 نومبر 2018 23:52

سینیٹر رحمان ملک کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) چئیرمین قائمہ برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات۔ملاقات میں صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال۔سینیٹر رحمان ملک کو سی پیک اور سیکورٹی سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کراچی میں امن امان کی بحالی کے حوالے سے کیے گئے اپریشن کے اخراجات میں مالی معاونت نہیں کررہی، آج تک امن و امان کے اخراجات پر وفاقی حکومت کی طرف سے ایک پیسہ بھی جاری نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ وفاق کیطرف سے عدم تعاون کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھا ونگا۔

سینیٹر رحمان ملک سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اپنے اجلاس میں بحث کرکے سندھ کو اپنا حق دلوائے، وزیراعلیٰ سندھ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سندھ کے حقوق کا معاملہ کمیٹی اجلاس میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی سندھ صوبے کو سی پیک منصوبوں میں مناسب حصہ نہیں دیا گیا،