راولپنڈی ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی اور ایس ایس ڈی او کے درمیان طالبات کی تربیت اور آگاہی مہم کیلئے معاہدہ پر دستخط

منگل 6 نومبر 2018 21:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی اور ایس ایس ڈی او کے درمیان طالبات کی تربیت اور آگاہی مہم کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر اور ایس ایس ڈی او کے ڈائریکٹر سید کو ثر عباس نے معاہدہ پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) اور فاطمہ جنا ح وومن یونیورسٹی کے درمیان گزشتہ روز معاہدہ طے پایا گیا، جس کے تحت ایس ایس ڈی او طالبات کی تر بیت کے لئے مختلف انٹرن شپ پروگرامز کے ذریعے طالبات کو ملکی قوانین ، انسانی حقوق اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جیز ) سے متعلق طالبات کی تربیت کی جائے گی ۔