جلائو گھرائو ،توڑ پھوڑ اور اشتعالی انگیزی مقدمے میں طاہر القادری اشتہاری قرار،

فوری گرفتار کرنے کا حکم،63 افراد بری

بدھ 7 نومبر 2018 16:49

جلائو گھرائو ،توڑ پھوڑ اور اشتعالی انگیزی مقدمے میں طاہر القادری اشتہاری ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلائو گہرائوں ، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیزی پر درج مقدمے میں 63 افراد کو بری جبکہ علامہ طاہر القادری کو عدالتی اشتہاری قرار دے کر فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے خصوصی جج عتیق الرحمن نے 8 اگست 2014 کو تھانہ واں بھچران میں درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جلائو گہرائوں کے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے کی بناء پر بری کر دیا جبکہ مقدمہ کے مرکزی ملزم عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادی کوعدالتی اشتہاری قرار دے دیا ہے،یاد رہے کہ تھانہ واں بھچراں پولیس نے 8 اگست 2014 کو ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 65 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا دوران سماعت دو ملزمان انتقال کر گئے تھی