ایمریٹس نے مسافروں کو Fly Better شناخت کے ساتھ سفر کی پیشکش کردی

بدھ 7 نومبر 2018 17:48

ایمریٹس نے مسافروں کو Fly Better شناخت کے ساتھ سفر کی پیشکش کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے نئے برانڈ متعارف کرانے کے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے فلائی بیٹر (Fly Better) کے نام سے نئی پہچان متعارف کروادی ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن کے پریذیڈنٹ سرٹم کلارک نے کہا،-" 25 اکتوبر 1985 کو ایمریٹس نے دبئی سے کراچی کے لئے پہلی پرواز کی۔

اس کے بعد ایئرلائن غیرمعمولی طور پر وسیع ہو گئی، لیکن صارفین کے ساتھ ہمارا وعدہ اپنی جگہ موجود ہے۔ ایمریٹس کے ساتھ پرواز کا مطلب ہے کہ بہتر ین سفر سے لطف اندوز ہوں۔" ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ کمیونکیشنز مارکیٹنگ اینڈ برانڈ بطرس بطرس نے کہا، "جدت اور مزید بہتری کرنا ایمریٹس کے مزاج میں شامل ہے جو ہمیں ہر کیبن کلاس، وقت آرام دہ اور تفریح سے بھرپور فضائی سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس پہلی ایئرلائن تھی جس نے ہر کلاس میں ہر نشست پر ذاتی اسکرینز متعارف کرائیں، ہم نے دوران سفر انٹرنیشنل ٹیلی فون اور وائی فائی سروسز فراہم کرنے میں پہل کی۔ ہم نے فرسٹ کلاس میں پرائیویٹ سوٹس کی شروعات کی، طیارے میں بارز اور غسل کی سہولت کی ابتدا کی اور ہم مسلسل منفرد پروڈکٹس جیسے ورچوئل ونڈوز کو متعارف کرائیں گے۔ اب ہم اس برتری کی توثیق کرتے ہیں اور مسافروں کو ایمریٹس کے ساتھ پُرلطف سفر کی دعوت دیتے ہیں۔

"ایمریٹس کی نئی مہم کا آغاز روشن اور خوبصورت اشتہار سے ہوا جس میں ایئرلائن کی ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس کے وسیع فیچرز کو سامنے لایا گیا۔ اسے مائیکل گریسرے نے ڈائریکٹ کیا۔ اس سے قبل مائیکل گریسرے کی ماضی کے شاندار کاموں میں گریٹسٹ شومین کا مقبول ترین گانا بھی شامل ہے۔ اس اشتہار میں کریو ممبر کے میک اپ کرنے سے لیکر توانائی سے بھرپور ڈانسر کے ذریعے شاندار انداز سے سفر کی منظر کشی کی گئی ہے، اس میں بالی ووڈ سے لیکر ہپ ہاپ سمیت مختلف ڈانس اسٹائلز شامل ہیں ، جس سے آئس سسٹم پر اعلیٰ اور وسیع اقسام کے مواد کی عکاسی ہوتی ہے۔

یہ اشتہار ایمریٹس کے روایتی ہلکے مزاح پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ دوسرا اشتہار ایمریٹس کے وسیع عالمی نیٹ ورک کے مقامات کو بیک وقت سامنے لاتا ہے۔ یہ اشتہار ترتیب شدہ متاثرکن میوزک کے ساتھ پوری دنیا کی سیر کراتا ہے۔ ناظرین کو کینیا کے میدانوں سے لیکر ایفل ٹاور اور آخر میں دبئی کے خوبصورت برج الخلیفہ تک لایا جاتا ہے۔ یہ اشتہار اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ اب یہ ایمریٹس کی خصوصی پہچان بن گیا ہے جس میں دوران سفر فیچرز اور سفری مقامات کے درمیان روانی سے طے ہونے والے مراحل پیش کئے گئے ہیں ۔