عطاءالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 نومبر 2018 10:41

عطاءالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 نومبر 2018ء) : عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عطاءالحق قاسمی کو دی گئی تنخواہ اور مراعات واپس لینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عطاء الحق قاسمی کو دی جانے والی تنخواہ اورمراعات کو بھی غیرقانونی قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گہا کہ عطاء الحق قاسمی کے بطور ایم ڈی پی ٹی وی تمام فیصلے غیر قانونی ہیں۔ عطاء الحق قاسمی کی تنخواہوں اور مراعات پر 19 کروڑ 78 لاکھ سے زائد خرچ آئے، رقم پرویزرشید، اسحاق ڈار اور فوادحسن فواد سے وصول کی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے عدالت عظمیٰ نے ڈائریکٹرپی ٹی وی تعیناتی اورعطاالحق قاسمی کے بطورایم ڈی لیے جانے والے تمام فیصلوں کو بھی غیرقانونی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس 26 فروری کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ عطاء الحق قاسمی کو 23 دسمبر2015ء کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔