جنوبی کوریا کی خاتون اول کادورہ تاج محل،عظیم شاہکار کی تعریف

کم جونگ کی آمد کے موقع پر ڈھائی گھنٹے تک عام سیاحوں کیلئے بند، ٹکٹوں کی فروخت بھی ملتوی

جمعرات 8 نومبر 2018 15:21

جنوبی کوریا کی خاتون اول کادورہ تاج محل،عظیم شاہکار کی تعریف
آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) جنوبی کوریا کی خاتون اول کم جونگ سوک نے تاج محل کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر سری کانت شرما اور ریتا بہوگنا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ خاتون اول کو ریاست کے خصوصی مہمان کا درجہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہر آثار قدیمہ وسنت کمار سورنکار نے اے ایس آئی ایکٹ کے تحت تاج محل کو کم جونگ کی آمد کے موقع پر ڈھائی گھنٹے تک عام سیاحوں کیلئے بند رکھنے کی ہدایت جاری کی۔تاج محل کے مشرقی اور مغربی دروازے بند رہے۔یہاں قائم کاونٹرز سے ٹکٹوں کی فروخت ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کردی گئی۔کم جونگ نے تاج محل کا دیدار کرکے فن تعمیر کے اس عظیم شاہکار کی تعریف کی اور دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :