Live Updates

پاکستان ہاکی ٹیم کی اب تک کے ورلڈ کپ میں شاندار تاریخ کے حوالے سے ویڈیو جاری

جمعرات 8 نومبر 2018 15:53

پاکستان ہاکی ٹیم کی اب تک کے ورلڈ کپ میں شاندار تاریخ کے حوالے سے ویڈیو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) پاکستان ہاکی ٹیم کی اب تک کے ورلڈ کپ میں شاندار تاریخ کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی گئی۔ویڈیو کے آغاز میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پیٹرن چیف دکھایا گیا ہے۔جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق ورلڈکپ کرانے کا آئیڈیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر ائیر مارشل نور خان کا تھا،ان کے اس آئیڈیے کی وجہ سے پہلی بار 1971 میں سپین کے شہر بارسلونا میں مرکب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم کو اب تک چار بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزااز حاصل ہے۔قومی ٹیم نے بارسلونا میں 1971 میں شیڈول پہلے عالمی کپ میں میزبان سپین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے زیر کر کے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان نے بیونس آئرس ورلڈ کپ 1978، ممبئی ورلڈ کپ 1982اور سڈنی ورلڈ کپ 1994 کے ٹائٹل بھی اپنے نام کئے۔ قومی ٹیم کو اب تک 2بار عالمی کپ میں چاندی کا تمغہ بھی جیتنے کا اعزازبھی حاصل ہے ، یہ اعزازات پاکستان نے 1975اور 1990 کے ورلڈ کپ کے دوران حاصل کئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات