شادی کی رات پورے سسرال کو زہریلی لسی پلا کر قتل کرنے والی آسیہ کو 15 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے زہریلی لسی پلانے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا کو پندرہ پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی
محمد علی جمعرات 8 نومبر 2018 19:51
(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ آسیہ خاتون اور اس کے مبینہ آشنا محمد شاہد کو 15، 15 بار عمر قید اور 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ اسی مقدمے میں نامزد آسیہ خاتون کی دوست ملزمہ زرینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزمہ آسیہ بی بی نے 30 اکتوبر 2017ء کو اپنے مبینہ آشنا محمد شاہد کے ساتھ مل کر اپنے خاوند محمد امجد کو جان سے مارنے کی غرض سے دودھ میں زہر ملایا تھا۔ تاہم بعد ازاں اسی دودھ سے بنائی جانے والی لسی کے پینے سے آسیہ خاتون کے سسرال کی 7 خواتین اور 1 بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 16 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد شدید متاثر ہوئے تھے۔ اب ایک سال کے عرصے کے بعد اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.