سعودی شاہ سلمان ہیل خطہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 8 نومبر 2018 21:31

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہیل خطہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شاہ سلمان کا انکی آمد پر گورنر ہیل خطہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعد اور ڈپٹی گورنر فیصل بن فہد نے استقبال کیا جبکہ ہیل خطہ کے لو گ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہ سلما ن نے خطہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ گورنر ہیل خطہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے اپنے خطاب میں شاہ سلمان کی جانب سے افتتاح کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا جن کی لاگت سات ارب سعودی ریال بنتی ہے ان میں سیاحت و قومی ورثہ کیلئے سعودی کمیشن، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت میونسپل و دیہی امور ،وزارت ماحولیات ،پانی زراعت ، وزارعت ہائوسنگ کے ساتھ ساتھ توانائی صنعت و معدنی وسائل جیسے مختلف وزارتوںاور کمیشن پر مشتمل 259منصوبے شامل ہیں