بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلا ف مقدمات درج ہوں گے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 8 نومبر 2018 23:39

چنیوٹ۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2018ء) بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اسکے خلاف جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بجلی چوری میں ملوث افراد کو بھاری جرمانے اور مقدمات بھی درج کروائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلہ میںاسسٹنٹ کمشنرز اورایکسین واپڈا کے ساتھ میٹنگ میں کیا ، تفصیلات کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف اعوان ،ایکسین واپڈا سب ڈویژن چنیوٹ محمد نعمان فرزند نے شرکت کی ، میٹنگ میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف اب تک ہونے والی کاروائی ، ریکوری اور دیگر معاملات سے متعلق ایکسین واپڈا محمد نعمان فرزند نے ڈپٹی کمشنر سیدا امان انور قدوائی کو بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق بجلی چوری کے یکسر خاتمہ کیلئے ٹیموں کو مزید متحرک کریں تاکہ غیر قانونی کنکشنز کا سراغ لگا کر بجلی چوری کے رجحان کا مکمل قلع قمع کیا جاسکے ، ڈپٹی کمشنر نے ایکسین واپڈا محمد نعمان اعجاز کو ہدایت کی کہ بجلی کے میٹرز کی جانچ پڑتال کریں اور مشکوک کنکشنز کو بار بار چیک کیا جائے،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر قانونی و انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی ، اس مہم میں بجلی چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :