پنجاب بھر میں 12نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

جمعہ 9 نومبر 2018 16:09

پنجاب بھر میں 12نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں 12نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جبکہ ضلع فیصل آبادمیں پانچ سال تک کی عمر کے 7لاکھ 72ہزار100بچوں کو قطرے پلا ئے جائیں گے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دید ی گی ہے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئیںآن لائن کے مطابق پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹس اڈوں،اہم شاہرائوں،ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت اوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی کویقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کاکوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہم سے قبل اوردوران مہم والدین کی آگہی کے لئے تشہیر کے تمام تر ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔جبکہ فیصل آباد ضلع میں مہم کے دوران تحصیل سٹی وصدرکی 161یونین کونسلز میں پانچ سال تک کی عمر کے 7لاکھ 72ہزار100بچوں کو قطرے پلانے کے لئے محکمہ صحت کی مجموعی طو رپر 1855ٹیمیں ڈیوٹی پرمامور ہونگی۔