ہائیکورٹ نے میرٹ پر آنے کے باوجود نوٹری پبلک کے طور پر تقرر نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست چیف سیکرٹری کو بھجوا دی

جمعہ 9 نومبر 2018 16:50

ہائیکورٹ نے میرٹ پر آنے کے باوجود نوٹری پبلک کے طور پر تقرر نہ کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مقامی وکیل کی جانب سے میرٹ پر آنے کے باوجود نوٹری پبلک تقرر نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے امجد حسین مرزا کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس کو میرٹ پر آنے کے باوجود نوٹری پبلک کے طور پر تقرر نہیں کیا جارہا۔چیف سیکرٹری پنجاب بھی اس کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو نوٹری پبلک لگانے کا حکم صادر کیا جائے ۔