مطلوبہ نتائج کیلئے مہارت بھراتفتیش اوراستغاثہ کیلئے ناگزیرہے،فرمان اللہ

تفتیشی افسران کی مہارت میںمزیداضافہ کیلئے مہارتی وتربیتی پروگراموںکاانعقادہوناچاہئے،ڈی جی نیب

جمعہ 9 نومبر 2018 20:34

مطلوبہ نتائج کیلئے مہارت بھراتفتیش اوراستغاثہ کیلئے ناگزیرہے،فرمان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) تفتیشی مہارت کومزیدبہتربنانے اورموثرطریقوںسے بدعنوانی کے ناسورکوجڑسے اکھاڑنے کیلئے قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواتفتیشی افسران و پراسکیوٹرزکاایک ہفتے کاتربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرتربیتی ورکشاپ کے شریک افسران میںڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوافرمان اللہ خان نے اسنادتقسیم کیں۔

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے کہاکہ اس میںکوئی شک نہیںکہ تربیتی پروگرام سے انوسٹی گیشن آفیسرکی تفتیشی اورتحقیقاتی عمل میںنمایاںبہتری آئیگی جوصوبے میںبدعنوانی کے خاتمے کاپیش خیمہ ثابت ہوگا،مطلوبہ نتائج کیلئے مہارت بھراتفتیش اوراستغاثہ کیلئے ناگزیرہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تفتیشی افسران کی مہارت میںمزیداضافہ کرنے کیلئے اس قسم کے مہارتی وتربیتی پروگراموںکاانعقادکیاجائیگا۔

یادرہے کہ تفتیشی افسران کے ایک ہفتے کے تربیتی پروگرام میںNAOکے تحت رپورٹ کی تیاری اورثبوت جمع کرنے کے دوران انوسٹی گیشن آفیسرکے حقوق وذمہ داریاں،گواہوںاورمتعلقہ دفعات کے امتحان،ای سی ایل پرملزم کانام ڈالنا،انٹی منی لانڈرنگ تراکیب،تفتیشی تراکیب وطریقہ کار،رپورٹ،تحقیقات کیلئے متعلقہ دستاویزات،احتساب عدالت میںثبوت جمع کرنے اوربیانات کی ریکارڈنگ،مقدمے کی سماعت کے دوران احتساب عدالت میںشواہدپیش کرنے کیلئے متعلقہ دفعات اورکورٹ جرمانوںکی وصولی وغیرہ کی موضوعات شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :