مالدیپ کے نومنتخب صدرکی تقریب حلف براداری،بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی شرکت کریں گے

ہفتہ 10 نومبر 2018 13:56

مالدیپ کے نومنتخب صدرکی تقریب حلف براداری،بھارتی وزیر اعظم نریندرا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بحر ہند کی جزائر پر مشتمل ریاست مالدیپ کے دورے کے دوران نئے صدر ابراہیم محمد صالح کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی کا بطور وزیر اعظم یہ پہلا دورہ مالدیپ ہو گا اور اس کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔ مالدیپ کے نئے صدر اپنے منصب کا حلف سترہ نومبر کو اٹھائیں گے۔ قبل ازیں سبکدوش ہونے والے صدر عبداللہ یامین کے دور میں بھارتی وزیر اعظم نے سن 2015 میں اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ مالدیپ اور بھارت کے باہمی تعلقات میں سرد مہری سن 2012 سے چینی اثر و رسوخ بڑھنے کے بعد پیدا ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :