انڈونیشیا، طوفانی بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ، سینکڑوں متاثر

ہفتہ 10 نومبر 2018 16:57

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیزاسٹر ادارے کے حکام نے بتایا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث جزیرہ سماٹرا کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں ۔ جہاں پر لینڈ سلائیڈنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد گھروں ، دو پلوں اور بعض دیگر عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے تباہی کے باعث ایک سو متاثرہ خاندانوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :