رسولین انجینئرز آرگنائزیشن سعودیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول سے فارغ التحصیل دوستوں کے اعزاز میں شبریزاختر سویہ کا عشائیہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 10 نومبر 2018 18:57

رسولین انجینئرز آرگنائزیشن سعودیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2018ء) ریاض سٹی کے ایک مقامی ہوٹل میں چوہدری شبریز اختر سِوّیہ کی طرف سے رسول کالج کے فارغ التحصیل دوستوں کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں جناب عبداللہ مسعود ، افضال تارڑ ، ملک امیر افضل ، عرفان چیمہ ، فرخ بھٹی ، عثمان علی ، عرفان رفیق گجر ، شبیر احمد ، محمد عمران ملک ، مبشر حسن ، نعیم قمر ، نوید قمر ، قیصر چدھڑ ، ملک رمضان منظور ، شبریز اختر سویہ ، شاہد اقبال بٹ ، شاہنواز ہندال ، وسیم تارڑ اور زبیر احمد بھٹی نے شرکت کی ۔

اس کے علاوہ ریاض سٹی کے بزنس مین جناب چوہدری راشد محمود وینس ، محسن ذکا ، عابد شمعون اور الیاس رحیم نے خصوصی طور پر شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔ اس میٹنگ میں رسولین انجینئرز آرگنائزیشن کو فعال کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

شاہنواز ہندل نے اس آرگنائزیشن کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ عرفان رفیق گجر نے اس کے تنظیمی امور کو بیان کیا ۔ شبریز اختر سِوّیہ نے کہا کہ اس آرگنائزیشن کے ذریعے ہم اپنی کمیونٹی کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفارت خانہ کے ساتھ مل کر بہت سارے رفاحی پراجیکٹ کر سکتے ہیں ۔ آخر میں شبریز اختر سِوّیہ کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اور تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :