جرمن سفیر مارٹن کوبلر یورپ کی طرز پر جی ٹی روڈ بحال کرنے کے حامی نکلے

ہم ایک کرنسی اور بغیر کسی حدود کے مل کر رہ رہے ہیں تو جی ٹی روڈ کے بارے میں کیا خیال ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 نومبر 2018 22:58

جرمن سفیر مارٹن کوبلر یورپ کی طرز پر جی ٹی روڈ بحال کرنے کے حامی نکلے
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر یورپ کی طرز پر جی ٹی روڈ بحال کرنے کے حامی نکلے۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب پورپ میں مختلف ممالک میں آپ باآسانی سفر کرسکتے ہیں تو جی ٹی روڈ کو بحال کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔

اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاو ہے۔انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹوئیٹ بھی کرتے ہیں۔اس وقت وہ یورپ کے دورے پر ہیں۔انہوں نے اپنے موجودہ ٹوئیٹ میں یورپی ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مجھےیورپین ہونےپرفخرہے! میں ابھی جرمنی کے شہر تھیلیز سےٹرین کےذریعے فرانس کے شہر پیرس کے لیے روانہ ہوا ہوں جبکہ یہ ٹرین راستے میں بیلجئیم سے بھی گزرے گی۔

نہ کوئی سرحد،ایک کرنسی اورنہ کوئی گردشی خرچ ہے۔یہ تمام شہریوں کے محکم امن اورخوشحالی کیلئے یورپی یونین کاعظیم منصوبہ ہے۔تاہم اس ے اختتام پر انہوں نے ایک سوال بھی اٹھایا کہ جی ٹی روڈکی بحالی پر کیاخیال ہے۔یاد رہے کہ جی ٹی روڈ وہ شاہراہ ہے جو پشاور سے آکر لاہور سے گزرتے ہوئے واہگہ کے مقام پر بھارت میں داخل ہوتی ہے اور وہاں سے دہلی تک جاتی ہے۔اس شاہراہ سے عوام بھی سرحد کے آر پار جاتے ہیں تاہم اس مقصد کے لیے انکو سخت امیگیریشن شرائط اور مشکل مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔