رومانیہ کے شاپنگ مال میں چاقو حملے میں دس افراد زخمی،حملہ آور گرفتار

ملزم نے پہلے ایک شاپنگ مال میں چاقو سے حملے کیے اور پھر کار پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی،پولیس

پیر 12 نومبر 2018 12:38

رومانیہ کے شاپنگ مال میں چاقو حملے میں دس افراد زخمی،حملہ آور گرفتار
بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) مشرقی یورپی ملک رومانیہ کے ایمرجنسی حکام نے بتایا ہے کہ ایک بیس سالہ نوجوان کے حملوں سے کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ۔پولیس ترجمان نے بتایاہے کہ ابھی تک ان حملوں کی وجوہات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مبینہ ملزم نے پہلے ایک شاپنگ مال میں چاقو سے حملے کیے اور پھر کار پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی۔

پولیس کے مطابق کسی بھی زخمی کو جان لیوا زخم نہیں آئے ۔ پولیس کی خاتون ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور نے شاپنگ مال میں سات افراد کو زخمی کیا اور ان میں گیارہ اور تیرہ برس کے بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابھی تک ان حملوں کی وجوہات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :