یوکرائنی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں انتخابات، جرمنی ،فرانس کی مذمت

فریقین 2015ء میں طے پانے والے منسک معاہدے کا احترام کریں،ماکروں ،میرکل کی یوکرائنی صدرسے ملاقات

پیر 12 نومبر 2018 20:09

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) یوکرائن کے مشرقی حصے میں روس نواز باغیوں کے کنٹرول والے علاقوں لوہانسک اور ڈونیٹسک میں انتخابات منعقد کرائے گئے۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر انجیلامیرکل اور فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ان انتخابات کی مذمت کرتے ہوئے انہیںغیر قانونی اور نا جائز قرار دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی صدر پیٹرو پورو شینکو کے ساتھ ملاقات کے بعد ان رہنماؤں نے ان نام نہاد انتخابات کو یوکرائن کی علاقائی سلامتی اور حاکمیت کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا۔ میرکل اور ماکروں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ 2015ء میں طے پانے والے منسک معاہدے کا احترام کریں۔