چیئرمین سینٹ نے غیر ملکی معاہدوں کی توثیق کے لئے توثیق معاہدات غیر ملکی از پارلیمنٹ بل 2018ء متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا
پیر 12 نومبر 2018 20:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کو بھی اس پر تحفظات تھے تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کی نگرانی ہونی چاہیے، دفتر خارجہ کا موقف ہے کہ اس نوعیت کے جو معاہدے ہوتے ہیں ان میں اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے کافی وقت لگتا ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے بعض سمجھوتے بھی کرنا پڑتے ہیں، جب توثیق کا عمل جاری ہو تو شاید پارلیمان ان معاملات سے آگاہ نہ ہو اور وہ کوئی ترامیم بھی تجویز کر سکتے ہیں جس سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہو سکتا ہے، دوسرے بہت سے غیر ملکی معاہدوں کے حوالے سے معلومات بھی نہیں ہوتیں، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمان کی نگرانی بھی رہے اور ان معاہدوں کے پیچھے جو سوچ کارفرما ہے اس میں بھی رخنہ اندازی نہ ہو اور توازن پیدا ہو جائے۔
قائمہ کمیٹی میں وزارت خارجہ کا نمائندہ بھی اس سلسلے میں بلا لیا جائے تو اس کا موقف بھی آ جائے گا۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قوم کی طرف سے جو معاہدے کئے جاتے ہیں، بعد میں انہیں تبدیل کرنا مشکل ہو جاتا ہے، سری لنکا میں اسی طرح کے معاہدے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان معاہدوں کی مدت ختم ہونے کے بعد معاہدے کرنے والی حکومت اقتدار سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ان معاہدوں سے باخبر رکھنا اور پارلیمان کی نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاملات صرف ایگزیکٹو کے پاس نہیں ہونے چاہئیں، اس سلسلے میں خارجہ امور اور فنانس کی قائمہ کمیٹیاں مشترکہ طور پر بھی ان کا جائزہ لے سکتی ہیں، معاملہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تاہم پارلیمان کو اس عمل سے باہر نہیں رکھنا چاہیے۔ جس کے بعد چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.