Live Updates

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زاہد حسین کاظمی کی وزیر اعظم سے ملاقات

پیر 12 نومبر 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زاہد حسین کاظمی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے زاہد کاظمی کی پارٹی کے لئے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پی ٹی آئی آج حکومت میں ہے اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنماء زاہد کاظمی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زاہد کاظمی مستقبل میں بھی پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرینگے ان کی پارٹی کے لئے دی جانی والی قربانیوں کو سراہا ۔

اس موقع پر زاہد کاظمی نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کے لئے ہر اچھے برے دنوں میں اس کے ساتھ رہیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات