امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ جاپان کے جزیرے اوکی ناوا کے سمندر میں گر کر تباہ

پیر 12 نومبر 2018 22:39

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ جاپان کے جزیرے اوکی ناوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ انجن میں خرابی کے باعث جاپانی جزیرے اوکی ناوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ،ْجہاز میں موجود دونوں پائلٹس کو بچالیا گیا ۔

(جاری ہے)

انجن میں خرابی کے باعث لڑکا طیارہ فضاء میں ہچکولے کھانے لگا، خطرہ بھانپتے ہوئے کپتان اور معاون کپتان نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے سمندر میں چھلانگ لگالی جنہیں بعد ازاں سمندر سے بحفاظت نکال کر امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ترجمان جاپانی وزارت دفاع اوسامو کوساکائی کے مطابق لڑاکا طیارہ انجن میں خرابی کے سبب سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ افسوسناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جاپانی سمندر میں گر کر تباہ ہونے والا یہ پہلا امریکی جنگی طیارہ نہیں بلکہ اس سے قبل رواں برس 11 جون کو ایک فائٹر جیٹ طیارے کو بھی حادثہ پیش آیا تھا جبکہ گزشتہ برس نومبر میں بھی امریکی بحریہ کا ایئرکرافٹ بھی اسی جزیرے میں سمندر برد ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :