کوئٹہ، کراچی میں تجاوزات کے نام پر پشتون تاجروں کیساتھ جو ظلم وزیادتی ہو ئی ہے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

اسکی مذمت کر تے ہیں ، پشتونوں کو بے دخل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے پشتونوں نے کراچی کی ترقی وخوشحالی میں بڑا کردا رادا کیا ہے،صوبائی وزیر زراعت

پیر 12 نومبر 2018 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کے نام پر پشتون تاجروں کیساتھ جو ظلم وزیادتی ہو ئی ہے اس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور پشتونوں کو بے دخل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے پشتونوں نے کراچی کی ترقی وخوشحالی میں بڑا کردا رادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں پشتونوں کو کاروبار سے بے دخل کرنے کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی روشنیاں پشتونوں کے خون کی مرہون منت ہیں ملک کے کونے کونے سے پشتونوں نے کراچی آکر وہاں تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ آئے روز پشتونوں کے خلاف اقدامات کئے جاتے ہیں جس کی تازہ مثال گزشتہ روز صدر اور گردونواح میں دکانوں کو باقاعدہ بلڈوز کرنا ہے اس غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرنے والے پشتونوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ پشتونوں پر روزگار اور تجارت کے دروازے بند کرکے انہیں کراچی سے بے دخل کرسکتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے پشتونوں کو کراچی سے بے دخل کرنے کی سازش میں شریک لوگوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے فوری طور پر پشتون تاجر وں کے نقصانات کا ازالہ کریں اور اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ بند کردیں بصورت دیگر پارٹی شدید احتجاج کرے گی دریں اثناء صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی پارٹی کے رہنماء لونگین خان ولی سے ملاقات کی ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔