العزیزیہ ریفرنس ، محمد نوازشریف کل 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروائیں گے

منگل نومبر 16:57

العزیزیہ ریفرنس ، محمد نوازشریف کل 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروائیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) احتساب عدالت العزیزیہ ریفرنس میں میاں محمد نوازشریف کل 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروائیں گے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے میاں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سے ملزم کا بیان قلمبند کروانے کے حوالے سے پوچھا تو خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ گواہ پر جرح کر رہا ہوں اور جرح مکمل ہونے کے بعد بیان قلمبند کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے خواجہ حارث سے کہا کہ جرح روک دیں اور بیان قلمبند کر لیتے ہیں ،جس پر ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بیان اگلی سماعت پر قلمبند کرلیں،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر ملزم کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔عدالت آج ملزم کا342کے تحت بیان قلمبند کرے گی۔العزیزیہ کیس کی کارروائی اب تک مکمل ہوچکی ہے،صرف ملزم کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔