تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کردیں ،ْ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی مہمانوں سے درخواست

منگل 13 نومبر 2018 18:01

تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کردیں ،ْ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نے شادی میں مدعو مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کردیں۔بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی میں زیادہ وقت نہیں بچا ،ْ دونوں(آج) 14 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

دپیکا رنویر نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں کو شادی کے تحائف دینے کے بجائے یہ تحفے چیک کی صورت میں دپیکا پڈوکون کی تنظیم ’دی لیو لو لاف فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کردیں۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر اپنے خاندان کے ساتھ دوروز قبل ہی اٹلی روانہ ہوگئے تھے جہاں دونوں ایک روز بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ دونوں کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب منعقد ہوں گی ،ْایک 21 نومبر کو بنگلورو کیلیلا پیلس میں اور دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائت ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :