امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا

سی این این اور صحافی جم اکوسٹا کے مطابق وائٹ ہائوس میں داخلے کا اجازت نامہ منسوخ کرنا غیر قانونی ہے

منگل 13 نومبر 2018 23:26

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کے روسی مداخلت کے بارے میں سوال کیا جس پرامریکی صدر طیش میں آگئے اور انہوں نے صحافی کو وائٹ ہائوس سے نکال کر داخلے پر پابندی لگادی اس کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی جس پر نشریاتی ادارے سی این این اور صحافی جم اکوسٹا نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ درج کرایا اور اس مقدمے میں سی این این اور صحافی جم اکوسٹا مدعی ہیں سی این این کے مطابق صحافی کاوائٹ ہائوس میں داخلے کا اجازت نامہ منسوخ کرنا غیر قانونی ہے ۔

متعلقہ عنوان :