امریکی و ڈچ مصوروں ایڈورڈ ہوپر اور ولیم ڈی کوننگ کی تصاویر 161 ملین ڈالرز میں نیلام

بدھ 14 نومبر 2018 11:12

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) نیویارک میں امریکی مصور ایڈورڈ ہوپر اور ہالینڈ کے مصور ولیم ڈی کوننگ کی تصاویر کی انتہائی مہنگے نرخوں پر نیلامی ہوئی جہاں دونوں کو بالترتیب 92 اور 69 ملین ڈالر معاوضہ حاصل ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایڈورڈ ہوپر کی 1929 ء میں تیار کردہ ’’ چوپ سوے ‘‘ کے عنوان سے تیار کردہ تصویر کو گزشتہ روز نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 91.875 ملین ڈالر معاوضہ ملا جو عالمی ریکارڈ ہے ، ماہرین نے قبل از نیلامی اس کی فروخت کا اندازہ 70 سے 100 ملین ڈالر لگایا تھا۔

دوسری تصویر ہالینڈ کے مصور ولیم ڈی کوننگ کی تھی جسے 1955 ء میں تیار کیا گیا تھا، اس کی نیلامی 68.9 ملین ڈالر میں ہوئی۔ماہرین نے قبل از نیلامی اس کے معاوضے کا اندازہ 60 سے 90 ملین ڈالر لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :