جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے میں ناکام ہونے والے افغان تارکین وطن کا ایک اور گروپ کابل پہنچ گیا

بدھ 14 نومبر 2018 15:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد افغان تارکین وطن کا ایک اور گروپ کابل پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان افراد کو سخت سکیورٹی میں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے افغان دارالحکومت کابل پہنچایا گیا۔ اس گروپ میں 40 کے قریب لوگ شامل تھے۔ اس طرح اب تک جرمنی سے واپس افغانستان پہنچائے جانے والے افغان تارکین وطن کی تعداد 383 ہو گئی ہے۔ ناکام درخواستوں والے افغان تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ دسمبر 2016ء میں شروع کیا گیا تھا۔