ایران، سلطان آف کوائنز‘ اور اس کے ساتھی کو پھانسی دے دی گئی

بدھ 14 نومبر 2018 15:20

ایران، سلطان آف کوائنز‘ اور اس کے ساتھی کو پھانسی دے دی گئی
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ایران نے ’سلطان آف کًوئنز‘ کہلانے والے شخص اور اس کے ساتھی کو پھانسی دے دی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سونے کے سِکوں اور دیگر غیر ملکی زر مبادلہ کا نہ صرف ذخیرہ کر کے ایرانی مالی مارکیٹ میں گڑ بڑ کی بلکہ انہیں بیرون ملک اسمگل بھی کیا۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واحد مظلومین اور اس کے ساتھ محمد اسماعیل قاسمی کو بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔ ایران نے ان افراد کو رواں برس جولائی میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ٹن سونے کے سکے برآمد کئے تھے۔ اسی سلسلے میں نامعلوم تعداد میں دیگر افراد کو جیل کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :