ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عبدالحمید کیانی نے کوٹلی میں تالابوں پر قبضے اور تعمیرات کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں پیش کردی
بدھ 14 نومبر 2018 17:00
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ’’ کوٹلی خاص کے خسرہ نمبر 190من آبادی دیہہ میں مندر کا رقبہ ایک مرلہ ہے،کوٹلی خاص کے خسرہ نمبر 157 میں مندر کا رقبہ18مرلے ہے، کوٹلی خاص کے خسرہ نمبر152پر مندر کا رقبہ4مرلے ہے۔
کوٹلی کے موضع گلہار شریف کے خسرہ نمبر 1152 میں مندر کا رقبہ 3مرلے ہے۔اسی طرح کوٹلی کی تحصیل چڑھوئی کے موضع بل براہمناں کے خسرہ نمبر1042میں مندر کا رقبہ4مرلے ہے اور چڑھوئی کے موضع براٹلہ کے خسرہ نمبر 3032میں مندر کا رقبہ 5کنال 7مرلے ہے۔کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کے موضع منجوال کے خسرہ نمبر 793میں مندر کا رقبہ4مرلے ہے،کھوئی رٹہ کے موضع سیری منجوال کے خسرہ نمبر 288میں مندر کا رقبہ ایک مرلہ ہے۔کوٹلی کی تحصیل فتح پور تھکیالہ کے موضع متھرانی کے خسرہ نمبر 130من میں مندر کا رقبہ 3مرلہ ہے۔یوں ضلع کوٹلی کی4تحصیلوں کے موضعات میں مندروں کے رقبہ کی کل تعداد7کنال 5مرلے ہے جبکہ کوٹلی کی دوتحصیلوں دولیاں جٹاں اور سہنسہ میں مندر کا کوئی رقبہ نہیں ہے۔ ریکارڈ کے مطابق کوٹلی کی تحصیل میں دومندروں کے رقبہ جات الاٹ شدہ ہیں جبکہ کھوئی رٹہ کے موضع سیری منجوال میں مندر کا رقبہ نہ صرف اراضی متروکہ مسماةمقصود بیگم الاٹ شدہ ہے بلکہ مندر کومسمار کرکے مسمی محمد لطیف ولد لعل دین دکان تعمیر کرکے قابض ہے۔عدالت عظمیٰ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے کوٹلی کے چار، کھوئی رٹہ کا ایک اورفتح پور تھکیالہ کا ایک مندر تو واہگذار کروا لیا ہے مگر چڑھوئی کے دو اور کھوئی رٹہ کا ایک مندر جن کا رقبہ الاٹ شدہ ہے اُنھیں واہگذار کروانے کے لیے کارروائی جاری ہے‘‘۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے عدالت کے حکم کی فوری تعمیل کرنے اور شہر کی4مندروں کے علاوہ ضلع بھر کے مندروں اور ملحقہ اراضی کو وا گزارکروائے جانے کی رپورٹ پیش کرنے پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عبدالحمید کیانی کو شاباش دی اور حکم دیا کہ جن مندروں کی اراضی الاٹ شدہ ہے اُس الاٹ منٹ کو فوری منسوخ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں پرانے تالابوں کے رقبے پر قبضے اور تعمیرات کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی۔سپریم کورٹ آزادکشمیر نے مندر واگزار کروانے کے حکم کی فوری تعمیل پر ضلعی انتظامیہ کوٹلی کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا۔ سپریم کورٹ آزادکشمیر کی طرف سے قومی اخبار میں شائع خبر پر ایکشن لیتے ہوئے 4مندروں کو واگزار کرانے کا حکم دیا گیاتھا، ضلعی انتظامیہ کوٹلی نے ضلع بھر میں موجود 9مندروں کو واگزار کروانے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔جن مندروں کی اراضی الاٹ کی گئی ہے سپریم کورٹ نے اس الاٹ منٹ کو بھی منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.