گراں فروشی پر31 افرادگرفتار

بدھ 14 نومبر 2018 19:50

گراں فروشی پر31 افرادگرفتار
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر27 فراد کیخلاف مقدمات درج کروائے اور31 افراد کو حراست میں لے لیا اور13دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ89500روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :